مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی لڑاکا طیارہ " مگ 21 " گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی مگ طیارہ نے بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے پٹھانکوٹ سٹیشن سے معمول کی پرواز بھری لیکن کچھ ہی دور جا کر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث پائلٹ بھی ہلاک ہو گیاہے ۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی جانچ پڑتا ل کیلئے انکوائری شروع کر دی ہے اور شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔
ہندوستانی لڑاکا طیارہ " مگ 21 " گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیاہے ۔
News ID 1883651
آپ کا تبصرہ